اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے صہیونی حکومت آئے دن قبلۂ اول کی بے حرمتی کرتی ہے۔ پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد نے آج ریڈیو تھران کی اردو سرویس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو نہ فقط قبلۂ اول اسرائیل کے چنگل سے آزاد ہوجائے بلکہ مسلمانوں کے تمام مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے مابین اختلافات ڈال کر اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے کے درپے ہیں اور سعودی عرب جیسے عرب اور اسلامی ممالک ، امریکہ کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے امت اسلامیہ کو نقصان اور صہیونی لابی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲